
وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے مظفرآباد میں قومی سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی ہمارے لئے مشغل راہ ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ فرانس کے صدر نے خاکوں کی اشاعت کرائی اور ساتھ کہا کہ اسلام افراتفری کا مذہب ہے اور اگر اسلامی ممالک نے کوئی اقدام نہ اٹھایا تو مغرب کے اندر حالات خراب ہو سکتے ہیں۔
راجہ فاروق حیدر خان نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم پاکستان سے اپیل کرتا ہوں کہ اسلامی سربراہی کانفرنس بلائیں اور فرانس کی تجارت کا مکمّل بائیکاٹ کریں۔
وزیراعظم آزادکشمیر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ کشمیر میں فرانس کی تمام مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہوں۔
راجہ فاروق حیدر خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے دکھ ہے کہ آج ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نہیں منانے دیا۔
وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کو کہتا ہوں کہ صبر کریں آزادی کا سورج طلوع ہونے والا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News