ہانیہ اورعاصم کے لیے یاسر حسین نے کیا لفظ استعمال کیا؟
پاکستان شوبز انڈسٹری کے وہ اداکار جو ہر وقت خبروں کا حصہ...
پاکستان شوبز انسٹری کے اداکار اقراء عزیز اور اُن کے شوہر اداکار و میزبان یاسر حسین کی ایک تصویر پر صارف نے ’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘ کا کمنٹ کر دیا ہے۔
انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصاویر کے ساتھ کیپشن میںا اداکارہ نے لکھا کہ ’یہ تم ہو، یہ میں ہوں اور یہ ہم ہیں۔‘

اقراء عزیز فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کچھ تصویریں شیئر کی ہیں، جن میں وہ یاسر حسین کے ساتھ انتہائی خوشگوار موڈ میں کھڑی دکھائی دے رہی ہیں۔
ان دونوں کی یہ تصاویر اُس وقت لی گئیں تھیں جب وہ شمالی علاقہ جات کی سیر سپاٹوں میں مصروف تھے۔
دوسری جانب اداکارہ کی اس پوسٹ پر یاسر حسین نے شاعرانہ انداز میں کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’سنا ہے اُس کے لبوں سے گلاب جلتے ہیں، سو ہم بہار پے الزام دھار کے دیکھتے ہیں، سنا ہر رات اُسے چاند تکتا رہتا ہے، ستارے بام ِ فلک سے اُتر کے دیکھتے ہیں ۔‘

یاسر حسین کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے اہلیہ نے لکھا کہ ’سنا ہے بولے تو باتوں سے پھول جھرتے ہیں، یہ بات ہے تو چلو بات کرکے دیکھتے ہیں۔‘
ایک آمنہ عادل نامی خاتون صارف نےکمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بیوٹی اینڈ دا بیسٹ‘ (یہ ایک کارٹون کا نام ہے جس میں شہزادی کو ایک درندے سے پیار ہوجاتا ہے)۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’پاگلوں کی جوڑی ‘ تو کسی نے لکھا کہ ’مجھے لگا اقراء اپنے پاپا کے ساتھ کھڑی ہے۔‘

واضح رہے کہ اقراء عزیز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ 18 گھنٹے قبل شیئر کی تھی جسے اب تک ایک لاکھ 41 ہزار سے زائد صارفین لائیک کرچکے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News