Advertisement
Advertisement
Advertisement

نواز شریف کی سیاست منافقت پر منبی رہی ہے، اسد عمر

Now Reading:

نواز شریف کی سیاست منافقت پر منبی رہی ہے، اسد عمر

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ نواز شریف کی سیاست منافقت پر منبی رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے علی زیدی کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی افراد سے نہیں اداروں سے ٹکراؤ ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ میاں صاحب اداروں کو چھوڑتے نہیں جبکہ سب جگہوں سے ناکامی کی صورت میں نواز شریف کو جمہوریت یاد آگئی۔

اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ میاں صاحب کے منہ سے کلبھوشن کا نام تک نہیں نکلتا، نوازشریف آج جو بیانیہ دے رہے ہیں بھارت اسے پسند کررہا ہے لیکن آپ کا یہ ہندستان والا بیانیہ نہیں چلے گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم سیاستدانوں کو غداری کا سرٹیفکیٹ دینے میں یقین نہیں رکھتے لیکن نواز شریف اور مریم نواز چاہتے ہیں کسی بھی طریقے سے سسٹم گرجائے اور چوری بچانے کیلئے این آراو مل جائے۔

Advertisement

اسد عمر کا یہ بھی کہنا تھا کہ میاں صاحب ان اداروں پر تنقید کرتے ہیں جو انکی غلامی قبول نہیں کرتے لیکن یاد رکھیں میاں صاحب ادارے آپ کے تابع نہیں ہونگے اور نہ دھمکیاں کام آئیں گی۔

وفاقی وزیر نے پی ڈی ایم جلسے سے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعلی سندھ کو غریبوں کو پیسے دینے پر اعتراض تھا اب ہزاروں لوگ جمع کررہے ہیں

اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن اتحاد کی جانب سے منعقد کیے جانے والے جلسے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ غربت سندھ میں ہے اور سندھ کے حکمران سب سے زیادہ امیر ہیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے علی زیدی نے مزید کہا کہ بلاول زرداری کراچی میں آج تک ایک بس نہیں چلا سکے جبکہ ن لیگ نے اپنے دور حکومت میں سندھ کیلئے کچھ نہیں کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر