Advertisement
Advertisement
Advertisement

سی این جی ایسو سی ایشن کی ایس ایس جی سی مینیجمنٹ سے ملاقات

Now Reading:

سی این جی ایسو سی ایشن کی ایس ایس جی سی مینیجمنٹ سے ملاقات
سی این جی

سی این جی ایسو سی ایشن اور  ایس ایس جی سی مینیجمنٹ کے درمیان اہم ملاقات ہوٸی،جس میں آنے والے موسم سرما کے دوران گیس کی کمی جبکہ اس سے پیدا ہونے والے مساٸل اور ان کے ممکنہ حل پر اظہار خیال کیا گیا۔

اس موقع پر سوٸی سدرن کی جانب سے سی این جی ایسوسیٸشن کی قیادت کے سامنے گیس شارٹیج  کے سارے مساٸل رکھے گٸے۔

ملاقات میں سی این جی ایسوسیٸشن کو بتایا گیا کے ایک طرف گیس کی پیداوار میں مسلسل کمی ہو رہی ہے جبکہ دوسری جانب گیس کی طلب بھی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

ترجما ن کا کہنا ہے کہ آنے والی سردیوں میں گیس کی کمی 250 سے 300 ایم ایم سی ایف ڈی تک پہچنے کا امکان ہے جس سے گھریلو صارفین کو گیس پہنچانا بہت مشکل ہو جاۓ گا جبکہ کوٸٹہ میں سردیوں میں گیس لاٸیف لاٸین بن جاتی ہے۔

ترجما ن سوئی سدرن کا یہ بھی کہنا ہے کہ سی این جی ایسوسیٸشن کے نماٸندگان سے عوام کی تکالیف کو سامنے رکھتے ہوۓ  گزارش کی گٸی کہ وہ اپنے فلنگ اسٹیشنز  قدرتی گیس سے ایل این جی پر منتقل کریں۔

Advertisement

ملاقات میں سی این جی ایسو سی ایشن نے عوام کی بھلاٸی کی خاطر قدرتی گیس کی جگہ ایل این جی لینے پر رضامندی ظاہر کی ہے جو کہ قابل تعریف عمل ہے۔

ترجمان سوئی سدرن نے مزید کہا کہ اب سی این جی ایسوسیٸشن کو   ایل این جی فراہم کی جائے گی جبکہ ایل این جی فراہم کرنے سے سی این جی اسٹیشنز  بند بھی نہیں ہونگے اور ان کو بلا تعطیل گیس فراہم کی جائے گی۔

دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی آئی ہے جبکہ اورنگی ٹائون بلدیہ سائٹ منگھو پیر کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی سے لوگ کو دشواری کا سامنا ہے۔

  ترجمان کا کہنا ہے کہ کہیں بھی گیس لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی جبکہ ایل این جی  گیس سسٹم میں شامل کرنے سے لاٸن پیک بہتر ہوگٸی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہکے الیکٹرک کو 190 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کررہے ہیں اگلے کچھ دنوں گیس کا پریشر میں مزید بہتری ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر