مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان اور بلوچستان کی تقدیر بدلنے کا وقت آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے گوجرانوالہ اور کراچی کے بعد آج کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں نے شاندار استقبال کیا، شاندار استقبال پر کوئٹہ کےعوام کی مشکور ہوں۔
اپنے بیان میں مسلم لیگ ن کی رہنما نے کہا کہ جتنی محبت مجھے پنجاب کےعوام سے ہے اس سے زیادہ مجھے بلوچستان کےعوام سے ہے۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ کٹھ پتلیوں کا کھیل اب ختم ہونے کو ہے جبکہ پاکستان اور بلوچستان کی تقدیر بدلنے کا وقت آگیا ہے، یہاں بغاوت اور غداری کے سرٹیفکیٹ نہیں بٹیں گے۔
مسلم لیگ ن کی رہنما کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نے کہا کہ حلف کی پاسداری کرو، قانون کا احترام کرو لیکن قائد اعظم کی تعلیمات کو مٹی میں ملا دیا گیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ بلوچستان کے حال کی یہی وجہ ہے کہ ووٹ کو عزت نہیں ملی جبکہ حکومت اسکی بنتی ہےجس کی باگ دوڑکسی اورکےہاتھ میں ہوتی ہے جبکہ پالیسیاں بنانا تمہارا کام نہیں، پالیسیاں بنانا عوامی نمائندوں کا کام ہے۔
مسلم لیگ ن کی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ریاست کےاوپرریاست مت بناؤ،عوامی حقوق پرڈاکےمت ڈالو، اپنےحلف اورآئین کی پاسداری کرو اور سیاست سےدورہوجاؤ۔
مریم نوازکا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ماں یاباپ کےنام سےپارٹی بنتی ہے،ایسی پارٹی ایک بچےکوجنم دیتی ہےجواگلےدن وزیراعلیٰ بنادیاجاتاہے۔
مسلم لیگ ن کی رہنما نے کہا کہ معلوم ہے یہاں سے نوجوانوں کو اٹھالیا جاتا ہے، سوچیں کیا گزرتی ہے جب والدین کے بیٹےغائب ہوجاتےہیں جبکہ کبھی نوجوانوں کی لاشیں ملتی ہیں۔
مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہوش کےناخن لیں،اپنےلوگوں سےسوتیلوں جیساسلوک نہ کریں
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے مزید کہا کہ حکومت نےبلوچستان کےطلباکیلئےاسکالرشپ کاپروگرام ختم کردیا، امید کرتی ہوں ان طلبا کی اسکالرشپس بحال ہوں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
