شنیرا اکرم نے مداحوں کو کیسے دیوانا کیا؟
سماجی کارکن شنیرا اکرم کی نئی تصویر نے مداحوں کے دل جیت لیے۔...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم پاکستان اور نوجوان نسل کے مسائل سے متعلق اکثر ٹوئٹ کرتی ہیں۔
شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا پر 8 سالہ بچے کی آنکھوں دیکھی دُکھ بھری کہانی آج صبح ٹوئٹر صارفین کے ساتھ شیئر کی تھی۔
Educating your child on diet & nutrition early in their life is just as important than any other subject! By including Food science,human development, nutrition & sport at school we can actually start to get excited about the possibility of eradicating many diseases like diabetes
Advertisement— Shaniera Akram (@iamShaniera) August 9, 2020
شنیرا اکرم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آج صبح ایک گھر کے سامنے سے گزرنا ہوا جہاں انہوں نے ایک چھوٹے سے تقریباً 8 سالہ بچے کو گھر کا مرکزی دروازہ کھولتے ہوئے دیکھا۔
انہوں نے بتایا کہ گھر کے اندر سے ایک کار باہر آرہی تھی جس میں دروازہ کھولنے والے بچے کا ہم عمر بچہ اسکول یونیفارم پہنے بیٹھا تھا اور اسکول جا رہا تھا۔
شنیرا اکرم نے مزید بتایا کہ ’گاڑی میں بیٹھے بچے نے دروازہ کھولنے والے چھوٹے بچے کو ہاتھ ہلایا اور اسکول کی جانب روانہ ہو گیا۔
اس حوالےسے شنیرا نے کہا کہ بہتر ہوتا کہ دونوں بچوں کو ایک ساتھ اسکول چھوڑ دیا جاتا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی شنیرا اکرم کی جانب سے بچوں کی ابتدائی تعلیم کے حوالے سے ایک معنی خیز پیغام سامنے آیا تھا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News