اسد صدیقی سے شادی کرانے میں شوبز انڈسٹری کی کونسی اداکارہ کا ہاتھ؟ زارا نے بتا دیا
پاکستان کی نامور اداکارہ زارا نور عباس نے بتایا کہ اسد صدیقی...
شوبز انڈسٹری میں کئی جوڑے ایسے ہیں جن کی شادی وک ایک سال یا اس سے بھی زیادہ ہوگیا ہے لیکن وہ کوشش کرتے ہیں کہ زندگی میں رنگ کبھی پھیکے نا پڑیں۔
ایمن اور منیب
گزشتہ دنوں منیب نے اپنی بیگم ایمن کے ساتھ کچھ بہت رومانٹک تصاویر شیئر کیں جس میں دونوں ساتھ کہیں ڈنر کرنے گئے ہی۔
اور ان کا ایک دوسرے کی طرف پیار سے دیکھنا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اپنے رشتے کو ہر گزرتے دن کے ساتھ نیا اور مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔
فیصل قریشی اور ثنا فیصل
اداکار فیصل قریشی اپنی بیوی ثنا کو ہر قدم پر خوشی اور محبت دیتے ہیں۔
فیصل قریشی ہر دن اپنے پیار کو زندگی دینے کا کوئی نا کوئی بہانہ ڈھونڈ ہی لیتے ہیں۔
اداکار اپنی بیگم کی محبت اور خلوص کی ہر محفل میں لازمی تعریف کرتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ کم سے کم چھٹی کا دن فیملی اور بیگم کے ساتھ ہی گزاریں۔
عاطف اسلم اور ان کی بیگم سارہ
پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول گلوکار عاطف اسلم نے جب اپنی محبت سے شادی کی تو اس وقت بھی ان کے پیچھے دیوانی لڑکیوں کی کوئی کمی نا تھی لیکن انہوں نے جسے دل دیا اس کی ہمیشہ قدر بھی کرتے ہیں اور ان کی آنکھوں میں اپنی بیوی کے لئے محبت اور عزت کا طوفان ہمیشہ دکھائی دیتا ہے۔
عاطف اسلم انہیں کسی بھی مقام پر تنہا نہیں چھوڑتے اور بچوں کی دیکھ بھال سے لے کر شاپنگ تک میں ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News