
سندھ حکومت نے ایک ہی دن میں ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی میں ڈبل سواری پر عاٸد کی گٸی پابندی کا نوٹیفیکیشن منسوخ کردیا ہے۔
یاد رہے شہر قائد میں 1 ماہ کے لئے ڈبل سواری پر پابندی لگائی گئی تھی۔
پولیس نے مولانا عادل کی شہادت کے بعد پابندی کی سفارش کی تھی جس پر محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر سندھ حکومت کا اہم اقدام ہے تاہم صحافی ، بزرگ اور خواتین پراس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News