صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ آزادانہ جلسے کی اجازت جمہوری روایات کی پاسداری ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوامی سمندر کے انتظار میں مریم نواز ، مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کے قافلوں کی رفتار تھم گئی۔
صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ اپوزیشن کو مشورہ ہے عوام سمندر کا انتظار نہ کرے جو کچھ خاضر ہے ُاسی پر ہی صبر شکر کرے ۔
راجہ بشارت نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن کی قیادت جلد جلسے میں پہنچے تاکہ کارکنوں کو مشکلات سے چھٹکارا ملے۔
صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے مزید کہا کہ حکومت کو جلسے کی تعداد سے کوئی غرض نہیں یہ اپوزیشن کی بقاء کا مسئلہ ہے حکومت کا نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
