
وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرو بختیار نے کہا ہے کہ پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خسرو بختیار کی زیر صدارت میں جاپان کے دو طرفہ منصوبوں پر جائزہ اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں جاپان کے ساتھ جاری 57 منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرو بختیار نے کہا کہ جاپان کے ساتھ معاہدوں کا دائرہ کار توانائی، میٹروپولیٹن، ایوی ایشن اور کمیونیکیشن پر محیط ہے۔
خسرو بختیار نے کہا کہ جاپان کی جانب سے انسدادِ کورونا کیلئے32 ملین ڈالر کی گرانٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرو بختیار نے مزید کہا کہ منصوبوں کو مشترکہ ریوو پالیسی کے تحت ترتیب دیا جانے کی ضرورت ہے جبکہ منصوبوں کی رپورٹنگ کیلئے مکینزم تیار کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے اس سے قبل چین کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے پاکستان،چین،افغانستان اور نیپال کے وزرائے خارجہ کی ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ پاکستان اورچین افغان امن عمل کے لیے تعاون کررہے ہیں۔
خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ کورونا سے نمٹنےکے لیے چین کے تعاون پرشکرگزارہیں۔ پاکستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں۔گوادرپورٹ سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا آغاز ہوچکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News