عمیر جسوال اور ثناء جاوید رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
پاکستان شوبز انڈسٹریکی معروف اداکارہ ثناء جاوید اور گلوکار عمیر جسوال نکاح...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ثنا جاوید کے بھائی نے اپنی بہن کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کر دیا۔
اداکارہ ثنا جاوید کے بھائی پر عبداللّہ جاوید نے اپنی بہن ثنا جاوید کے ساتھ اُن کے نکاح کے دن کی کچھ یادگار تصویریں پوسٹ کی ہیں۔
عبداللّہ جاوید کی جانب سے پوسٹ کی جانے تصاویر میں انہوں نے اپنی بہن کے لیے جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔
نامور اداکارہ ثنا جاوید کے بھائی عبداللّہ جاوید کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بہن سے اس قدر محبت کرتے ہیں کہ اُن کے لیے جان بھی دے سکتے ہیں۔
عبداللّہ جاوید نے اپنے انسٹاگرام پیغام میں ثنا جاوید سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میری کرائم پارٹنر مجھے آج بھی وہ دن یاد ہے جب ہم دوسروں کو تنگ کرنے کے لیے پرینک کالز کیا کرتے تھے اور اسکول/کالج لائف میں جب ہمارا کسی کے ساتھ جھگڑا ہوتا تھا تو مسئلہ حل کرنے کے لیے ایک دوسرے کو بُلاتے تھے۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’میں نے ہمیشہ خود کو تمہارا رہنما مانا ہے اور اگر ضرورت پڑی تو میں تمہارے لیے اپنی جان بھی دے سکتا ہوں۔‘
عبداللّہ جاوید نے اپنی بہن کے لیے کہا کہ یہ دیکھ کر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ اب تُم ایک سمجھدار عورت بن گئی ہو اور اگر اب میں نہ بھی رہا تو تمہاری رہنمائی کرنے کے لیے ایک بہترین شخص عمیر جسوال موجود ہے جو ہر طرح سے تمہارا خیال رکھے گا۔‘
ثنا جاوید کے بھائی نے لکھا کہ ’شاید ہمارے راستے جُدا ہوجائیں لیکن میں اس کے باوجود بھی اپنی پیاری بہن سے پیار کرنا نہیں چھوڑوں گا۔‘
ثنا جاوید نے بھائی کی جذباتی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں تم سے بہت محبت کرتی ہوں۔‘
گزشتہ دنوں معروف گلوکار عمیر جسوال اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عبداللّہ جاوید نے انسٹاگرام پر اپنی بہن کے نکاح کی دن کی خوبصورت تصویر پوسٹ کی تھی جس میں عمیر جسوال اور ثنا جاوید دونوں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے بیٹھے تھے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News