نمرہ خان کی ویڈیو وائرل
پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل نمرہ خان کی ویڈیو...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ نمرہ خان نے اداکارہ یشما گِل کو اپنی بہترین دوست قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نمرہ خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ان کے ہمراہ یشما گِل موجود ہیں۔
نمرہ خان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کی کیمشن میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ ’کبھی کبھار بہترین دوست کے ساتھ تفریح کرنا آپ کے لیے تھیراپی ثابت ہوتی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نمرہ خان اور یشما گِل ٹک ٹاک بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
نمرہ خان نے اپنی پوسٹ میں یشما گِل کو ٹیگ بھی کیا ہے اور دونوں کے مداحوں کی جانب سے اس ویڈیو کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
یشما گِل نے نمرہ خان کی پوسٹ پر کمنٹ کیا اور بتایا کہ وہ اس ویڈیو کو اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ری شیئر کر رہی ہیں ۔
یشما نے نمرہ کے ساتھ اپنی دوستی سے متعلق کہا کہ ’نمرہ خان ٹک ٹاک بنانے میں جتنی ماہر ہیں انہوں نے بھی ایک کو شش کی ہے مگر وہ اس کوشش میں ناکام ہو گئیں۔
یشما گِل کا اپنی پوسٹ میں مزید کہنا تھا کہ ٹک ٹاک بنانا اُن کے بس کی بات نہیں ہے مگر پھر بھی اُن کی یہ ویڈیو بہت مزاحیہ بنی ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ نمرہ خان کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ اپنی نئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جاتی رہتی ہیں جنہیں اُن کے مداح خوب پسند کرتے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News