اس وقت ہمیں ایک ہونے کی ضرورت ہے، فخر عالم
پاکستان کے نامور گلوکار، اداکار و میزبان فخر عالم نے کہا کہ...
پاکستان کے معروف اداکار فخرعالم نے بھارت کے پاکستان مخالف پروپگنڈے پر مزاحیہ تبصرہ پیش کر دیا۔
میزبان اور اداکار فخر عالم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے بھارت کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں حالات بہت کشیدہ ہیں۔
Karachi civil war has gotten so bad that my food panda delivery boy had to crawl through mine fields carrying his AK47, RPG & 9mm along with my nihari and Biryani. This thing is getting so serious. Multiple cows have been killed & people are dying of over eating. #IndianMedia 😂
Advertisement— Fakhr-e-Alam S.I & S.E (@falamb3) October 21, 2020
یاد رہے کہ بھرتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈ توڑ دیے۔
بھارت نے ایسی خبر چلائی کہ سوشل میڈیا پر اس کا مذاق بن گیا ہے۔
بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں کہا کہ کراچی کے علاقے ’گلشن باغ‘ میں جھڑپیں شروع ہوگئیں ہیں۔
فخر عالم نے اس پروپگنڈنے پر بھارت کی مزاحیہ انداز میں تصدیق کی جسے پڑھ کر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین ہنسنے پر مجبور ہوگئے۔
اداکار نے لکھا کہ یہاں پاکستان میں حالات بہت سنگین ہیں، دو فریقین کی لڑائی نے شدت اختیار کرلی ہے۔
میزبان فخر عالم نے لکھا کہ ایسی صورتحال میں میرا فوڈ ڈیلیوری بوائے اپنے ساتھ اسلحہ رکھے ہوئے مشکلات کو سر کرتا ہوا میری بریانی اور نہاری بحفاظت پہنچا کر گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہاں چیزوں نے شدت اختیار کرلی ہے اور زیادہ سے زیادہ گائے کی قربانی کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ اداکار فخر عالم نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ انڈیا میڈیا کا بھی قہقہوں بھری ایموجی کے ساتھ اضافہ کیا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News