Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک بھر میں جشن ولادتِ رسول ﷺ عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے

Now Reading:

ملک بھر میں جشن ولادتِ رسول ﷺ عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے
جشن ولادتِ

پاکستان سمیت ملک بھر میں جشنِ ولادت رسول ﷺ شایان شان طریقے سے مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید میلادالنبی کے حوالے سے خصوصی تقریبات، کانفرنسز اور میلاد ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

بارہ ربیع الاول کے دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی سے ہوگا جبکہ دن کے آغازپر 21 توپوں کی سلامی دی جاتی ہے پھر مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی سلامتی واستحکام کےلیےخصوصی دعائیں بھی کی جائے گی۔

جشن ولادت رسولﷺ کے موقع پر ملک بھر کے مختلف شہروں میں ریلیاں اور جلوس بھی نکالے جائے گی جس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ میلاد النبیﷺ  کے موقع پر  مساجد، عمارتیں اور شاہراہیں سبز  پرچموں اور  برقی قمقموں سے سجائی گئیں ہے۔

میلاد النبیﷺ  کے موقع پر عاشقان رسولﷺ  کی جانب سے حضرت محمد مصطفیٰ ﷺسے عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہوئے محافل میلاد منقعد کی جاتی ہے جن میں پیغمبراکرم ﷺ کی شان بیان کی گئی۔

Advertisement

جشن ولادت رسولﷺ کے موقع پر ملک بھر کے مختلف شہروں میں ریلیاں اور جلوس بھی نکالی جائے گی جس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جاتے ہیں۔

عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ   میں آج معلم انسانیت حضرت محمدرسول اللہ خاتم النبین ﷺ کے یوم ولادت کے موقع پر اہلیان وطن کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ   اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دُعا کرتا ہوں کہ یہ ماہ مبارک ہم سب کے لیے باعث رحمت ثابت ہو۔

عمران خان نے مزید کہا کہ   سرورکائنات حضرت محمدرسول اللہ خاتم النبین ﷺکی حیثیت اس کائنات میں اس بے مثال آفتاب کی ہے جو غار حرا سے طلوع ہوا۔ حضورﷺنے ساری کائنات کو رحمت اور ہمدردی کے نور سے منور فرمایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر