Advertisement
Advertisement
Advertisement

اجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا

Now Reading:

اجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا
زیادتی

شہر میں مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا ۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ شہر میں ایک اور لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شیخوپورہ کی رہائشی لڑکی کو ملزمان نے نوکری کا جھانسہ دیکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان حسن اور عرفان نے نوکری کا جھانسہ دیکر لاہور کے ایک ہوٹل میں بلایا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ نولکھا میں مقدمہ درج کیا گیا جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکہ تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

Advertisement

متاثرہ لڑکی نے اپنے بیان میں کہا کہ ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع ہوٹل میں ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب انعام غنی نے لاہور میں لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کی جبکہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کا حکم بھی دیا۔

واضح رہے اس سے قبل بھی لاہور کے جڑانوالہ روڈ پر تھانا مانگٹانوالہ کے قریب 6 افراد نے لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ افسوسناک واقعہ 24 ستمبر کو پیش آیا۔ زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی بس خراب ہونے پر دوسری سواری کے انتظار میں سڑک کنارے کھڑی تھی کہ کار سوار افراد نے لفٹ دینے کے بہانے اسے ساتھ بٹھا لیا۔

ملزمان لڑکی کو گاڑی میں بٹھانے کے بعد ایک ڈیرے پر لے گئے جہاں 6 افراد نے لڑکی کو نشہ آور چیز پلا کر اسے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور برہنہ کرکے فصلوں میں پھینک کر فرار ہو گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر