سونیا حسین کا خواتین کے لیے معنی خیز پیغام
پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو با صلاحیت اداکارہ و ماڈ ل سونیا...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین کو شہرِ لاہور پسند آگیا ہے۔
اداکارہ سونیا حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ ریلیکس موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں۔

ممکنہ طور پر سونیا حسین اس وقت شہر لاہور میں موجود ہیں اور انھیں یہ شہر کتنا پسند ہے اس کا انھوں نے کھل کر اظہار کردیا۔
سونیا حسین کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ’لاہور لاہور ہے‘۔
جیسے ہی انھوں نے یہ پیغام شیئر کیا تو ان کے مداحوں نے ان کی لاہور کی موجودگی سے متعلق سوالات پوچھنا شروع کردیے۔
ایک صارف نے پوچھا کہ کیا وہ لاہور میں کسی پروجیکٹ کے سلسلے میں آئی ہیں۔
واضح رہے کہ سونیا حسین اکثر اپنے نئے پروجیکٹس سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں اور اسی سلسلے میں ان کا سفر بھی مختلف شہروں میں جاری رہتا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News