قومی احتساب بیورو (نیب) نے 3سالہ کارکردگی پر رپورٹ جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے 3سالہ کارکردگی پر رپورٹ جاری کردی جس کے تحت 3سال میں نیب پرشہریوں کا اعتماد 220فیصد بڑھا۔
ترجمان نیب نے کہا کہ شہریوں نے3سال میں نیب میں دگنی شکایات جمع کرائیں جن میں سے نیب لاہور کو 33ہزار911 شکایات موصول ہوئیں۔
ترجمان نیب نے یہ بھی کہا کہ نیب لاہور نے 73ارب 23کروڑ 70لاکھ روپےکے ریفرنس دائر کیے جبکہ پلی بارگین کے تحت15ارب 81کروڑ70لاکھ روپے ریکور کیے اور53 ارب 52 کروڑ 20 لاکھ روپے ریکور کیے ۔
ترجمان نیب نے مزید کہا کہ نیب لاہور کے کیسزمیں 78فیصد ملزمان کوسزائیں ہوئیں جبکہ3سال میں 655 افراد کو گرفتار کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
