Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا پاکستان کو انسانی حقوق کے تحفظ کا داعی اور پاسدار سمجھتی ہے،شبلی فراز

Now Reading:

دنیا پاکستان کو انسانی حقوق کے تحفظ کا داعی اور پاسدار سمجھتی ہے،شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ دنیا پاکستان کو انسانی حقوق کے تحفظ کا داعی اور پاسدار سمجھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان کا آئندہ تین سال کیلئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہونا باعث اعزاز اور بڑی سفارتی کامیابی ہے۔

اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے مزید کہا کہ اس اہم فورم کی رکنیت عالمی برادری کے پاکستان پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا اظہار ہے اور یہ واضح ثبوت ہے کہ دنیا پاکستان کو انسانی حقوق کے تحفظ کا داعی اور پاسدار سمجھتی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں مزید تین سالہ مدت کیلئے پاکستان کے دوبارہ انتخاب پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالیوں کو بے نقاب کرتا رہے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان عالمگیریت، غیرجانبداری، مذاکرات اور تعاون کے اصولوں کے مطابق انسانی حقوق کونسل کے اقدامات کو یقینی بنانے اور اتفاق رائے کے قیام کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر