Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ عمران خان کے ظلم کا خاتمہ کرے گی، بلاول

Now Reading:

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ عمران خان کے ظلم کا خاتمہ کرے گی، بلاول
بلاول

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پاکستان میں عمران خان کے ظلم کے راج کا خاتمہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی ڈی ایم کے تحت 18 اکتوبر کو ہونے والے پروگرام کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم کے تحت ملک بھر میں احتجاجی تحریک کے حوالے سے جلسوں اور ریلیوں کا جائزہ لیا۔

اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 18 اکتوبر کو کراچی میں یوم شہدائے کارساز کے پروگرام کے انعقاد کے حوالے سے پی ڈی ایم میں شریک تمام جماعتوں جبکہ27 دسمبر کو لاڑکانہ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے یوم شہادت کے پروگرام کے انعقاد کے حوالے سے بھی پی ڈی ایم میں شریک تمام جماعتوں سے اظہار تشکر کیا۔

اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا 30 نومبر کو ملتان میں پی پی پی کے یوم تاسیس کے پروگرام کے انعقاد کے حوالے سے بھی پی ڈی ایم میں شریک تمام جماعتوں سے اظہار تشکر کیا۔

بلاول ہاؤس میں ہونے والے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس سے ملک میں ایک نئی عوامی مزاحمتی تحریک کی ابتداء ہوئی ہے

Advertisement

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ عوام دشمن کٹھ پتلی سرکار کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی جبکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پاکستان میں عمران خان کے ظلم کے راج کا خاتمہ کرے گی۔

بلاول ہاؤس میں پی ڈی ایم کے تحت یوم شہدائے کارساز کی تیاریوں کے سلسلے میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ اور نثار کھوڑو ، وقار مہدی، عاجز دھامرا، سعید غنی، ناصر شاہ، اویس شاہ، جام خان شورو اور شرجیل میمن بھی شریک ہوئے جبکہ سینئر پی پی پی رہنما اور پی ڈی ایم کے سینئر نائب صدر راجہ پرویز اشرف نے بھی وڈیو لنک کے ذریعے خصوصی شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر