
شہر کے اہم تجارتی مراکز، تمام سیکٹرز کے مراکز میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے بینرز لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے اہم اقدامات اٹھاتے ہوئے شہرکے اہم تجارتی مراکز، تمام سیکٹرز کے مراکزمیں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے بینرز اور سٹالز لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تجارتی مراکزمیں آلو، پیاز،ٹماٹر، اور دیگر اہم اشیاء کے سٹالز لگائے جائیں گے جہاں کنٹرول ریٹس میں اشیاء دستیاب ہوں گی اور سرکاری نرخوں سے زائد پر چیزیں بیچنے والے دوکانداروں کو جرمانے کئے جائیں گے۔
ڈی سی اسلام آباد نے یہ بھی کہا کہ آٹا، چینی، دالیں، گھی اور دیگر اشیاء بھی سٹالز پر ملیں گی جبکہ سٹالزپر سبزیاں اور اشیائے ضروریہ منڈی کے ریٹ پر دستیاب ہوں گی۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے مزید کہا کہ سستے بازار جو ہفتے میں صرف ایک دن چلتے تھے اب ہفتے میں 3دن لگائے جائیں گے اور پیاز، ٹماٹر اور دیگر اشیاء کابل سے بھی منگوائی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News