شوبز انڈسٹری میں مرد اداکاروں کو بھی کئی طرح کی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے, اسامہ طاہر
پاکستان شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار اسامہ طاہر نے کہا کہ...
پاکستان شوبز اسٹارز سے تعلق رکھنے والوں نے ملک میں ذہنی صحت کی آگاہی فراہم کے لیے آواز بلند کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں ماہرہ خان نے ذہنی مرض میں مبتلا افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت حوصلہ مند ہوگا اگر آپ اس معاملے پر بات کرنا شروع کریں۔
https://www.instagram.com/p/CGKLjI-hFjq/
اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ اس سے بھی زیادہ بہادری کا کام یہ ہوگا اگر آپ اس معاملے میں لوگوں سے مدد لیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ کم از کم ہر 4 میں سے ایک شخص کو کبھی نہ کبھی ذہنی صحت سے متعلق مسائل کا سامنا ہوگا۔
ماہرہ خان نے لکھا کہ ہمیں ذہنی صحت سے متعلق کھل کر بات کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایسے افراد جنھیں کبھی اس کا تجربہ نہیں رہا وہ بھی اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں۔
دوسری جانب گلوکار راحت فتح علی خان، صنم سعید، عینی جعفری، عائشہ عمر اور کرکٹر جویریہ خان، اظہر محمود، بسمہ معروف جبکہ فٹبالر ہاجرہ خان نے بھی ذہنی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ان ستاروں نے لوگوں کو حوصلہ دیا کہ وہ اپنی ذہنی صحت سے متعلق بات کریں، اور ذہنی صحت سے متعلق قدم بڑھائیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان نے اختتام میں کہا کہ م ہمیں ذہنی صحت سے متعلق بات چیت اور لوگوں کو سن کر آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News