 
                                                                              پی ٹی آئی رہنماء خرم شير زمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا تیسرا سرکس بھی ناکام رہا۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم جلسے پر رہنماء تحریک انصاف خرم شیر زمان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کے دشمن بلوچستان میں اپنی کرپشن کی کہانی سنانے اکٹھے ہوگئے ہیں۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ مولانا کا انتخابی نشان اب خالی کرسیاں بن چکی ہیں جبکہ بنارسی ٹھگوں کا لشکر اقتدار کے لیے دربدر بھٹک رہا ہے۔
رہنماء تحریک انصاف نے یہ بھی کہا کہ بلاول خود نواز شریف کے بیانات پر اتفاق نہیں کرتے جبکہ اپوزیشن جتنے جلسے کرے گی اتنی دراڑیں ان میں بڑھتی جائیں گی۔
خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ مریم جلسوں کی آڑ میں ملک سے فراری کی مہم چلارہی ہیں مریم نواز جلد اپنے ابو کو پاکستان میں ویلکم کریں گی۔
رہنماء تحریک انصاف خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے چوروں کا کوئی مخصوص ایجنڈا نہیں ہے اور ہم وزیراعظم کے عزم کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
یاد رہے اس سے قبل گوجرانوالہ اور کراچی کے بعد اب کوئٹہ میں حکومت مخالف جماعتوں کے زیر اہتمام حکومت مخالف تحریک (پی ڈی ایم) کا باقاعدہ آغاز ہوا جس میں اپوزیشن لیڈر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان سمیت تمام اراکین شامل ہوئے۔
حکومت مخالف تحریک کا جلسے کے لئے کارکنوں کی بڑی تعداد ایوب اسٹیڈیم کے فٹ بال گراوَنڈ میں پہنچی۔
ذرائع کے مطابق جلسے کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اور ایف سی سمیت چار ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
کوئٹہ بھر میں مختلف سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 