اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ عام آدمی کی معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے حکومت پُرعزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت صوابی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے سلسلے میں اہم اجلاس ہوا جس میں اسپیکر قومی اسمبلی کو صوابی میں اربوں روپوں کی لاگت سے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔
اسپیکر اسد قیصر نے صوابی میں جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں پورا کرنے کی ہدایت دی جبکہ محکمہ گیس کے حکام کو ہدایت کی آئندہ موسم سرما میں گیس کی لوڈشیڈنگ اور دیگر مسائل کو حل کرنے کی بھی ہدایت دی ۔
اجلاس میں آبپاشی، مواصلات اور تعمیرات، صحت عامہ، ایس این جی پی ایل سمیت دیگر محکموں کے حکام کی شرکت،
اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تمام منصوبوں کو مقررہ مدت پورا کیا جائے اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ملک میں حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے معیشت اور صنعتی شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ صوابی میں تاریخی کاموں سے صوابی کی تقدیر بدل جائے گی اور ان منصوبوں کی تکمیل سے عوام کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مزید کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عام آدمی کی معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے حکومت پُرعزم ہے جبکہ صنعتی شعبے کو بنیادی ڈھانچے اور توانائی کی جلد فراہمی سے ملکی معیشت میں مذید ترقی آئے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
