بے لگام سوشل میڈیا کو لگام ڈالنے کی تیاری کے سلسلے میں پی ٹی اے کے تیار کردہ قواعد کی وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی۔
وزارتِ آئی ٹی چند روز میں رولز کے اطلاق کا نوٹیفیکیشن جاری کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انتہا پسندی، دہشتگردی، نفرت آمیز مواد، تشدد کی لائیو اسٹریمنگ پر پابندی ہوگی جبکہ یوٹیوب، فیس بُک، ٹک ٹاک، ٹویٹر اور گوگل پلس سمیت تمام کمپنیاں رولز کی پابند ہونگی،
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 5 لاکھ سے زائد صارفین والی سوشل میڈیا کمپنیز کو پی ٹی اے میں رجسٹریشن لازم قرار کردیا گیا ہے جبکہ رولز کے نفاذ کے بعد سوشل میڈیا کمپنیاں 9 ماہ بعد پاکستان میں دفاتر قائم کرنے کی پابند ہونگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
