کیا علی ظفر کا نیا پراجیکٹ ارطغرل غازی کی کاپی ہے؟
پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے ایکشن سے بھرپور پراجیکٹ کو...
ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کے اداکار جیم اوچان نے اپنے مداحوں کو عید میلاد النبیﷺ کی مبارک باد پیش کر دی ہے۔
اداکار جیم اوچان نے ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں چاہو دار قبیلے کے سردار کے بیٹے علیار بے کا کردار نبھایا ہے۔
یاد رہے کہ ماہ ربیع الاوّل میں پاکستان سمیت پوری دنیا کے مسلمان اپنے آقا محمد ﷺ کا یوم ولادت نہایت عقیدت و احترام سے مناتے ہیں ، اسی حوالے سے حکومت نے 12 ربیع الاوّل کو عام تعطیل کا اعلان بھی کیا ہے۔
ترک اداکار جیم اوچان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر مسلمانوں کو عید میلاد النبی ﷺ کی مبارک باد پیش کی ہے۔
جیم اوچان نے نے مبارک باد کا میسیج ترک زبان میں پوسٹ کیا ہے۔
دوسری جانب اداکار نے حال ہی میں پاکستان شوبز انڈسٹرعی کی مشہور اداکار عمران عباس سے بھی ملاقات کی تھی۔
اداکار عمران عباس سے ملاقات پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔
واضح رہے کہ ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کو پاکستان میں بہت پسند کیا گیا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News