
ستارہ امتیاز اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کرنے والے پاکستان فلم انڈسٹری کے چاکلیٹ ہیرو وحید مراد کی 82ویں سالگرہ آج منائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق اداکار وحید مراد کو ‘چاکلیٹی ہیرو’ اور ‘لیڈی کلر’ کے القاب سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔
چاکلیٹ ہیرو وحید مراد 2اکتوبر 1938ءکو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔
انہوں نے اپنی تعلیم کراچی گرامر سکول ، ایس ایم آرٹس کالج کراچی سے مکمل کی اور یونیورسٹی آف کراچی سے انگلش لٹریچر میں ماسٹر کیا۔
وہ ممتا ز فلم ڈسٹری بیوٹر نثار مراد کے اکلوتے صاحبزاد اور سلمیٰ مراد کے خاوند تھے
۔ستارہ امتیاز، لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ، نگارڈ ایوارڈ سمیت دیگر ایوارڈز حاصل کرنے والے فلمی ہیرو وحید مراد نے 1959ءمیں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور 1983ءمیں اپنی وفات تک ان کا 25سالہ فنی سفر انتہائی کامیابیوں و کامرانیوں سے مزین رہا۔
وہ بیک وقت فلم ایکٹر ، پروڈیوسراور سکرپٹ رائٹر بھی تھے۔
یاد رہے کہ وحید مراد نے 124 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
ان کی بہترین فلموں میں دل میرا دھڑکن تیری ، ہیرا اور پتھر ، ارمان ، عندلیب ، مستانہ ماہی ، دیور بھابھی و دیگر شامل ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News