Advertisement
Advertisement
Advertisement

خود پر ہونے والی تنقید کا کرارا جواب دے دیا، کومل عزیز

Now Reading:

خود پر ہونے والی تنقید کا کرارا جواب دے دیا، کومل عزیز

اداکارہ کومل عزیز نے اُن کے لباس پر تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارف کو کرارا جواب دے دیا۔

حال ہی میں کومل عزیز نے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ ترکی کے مشہور ’بوڈرم ساحل‘ پر موجود ہیں۔

 جبکہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے نیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں

کومل عزیز خان کی سب سے پسندیدہ ساتھی اداکارہ کون؟ اداکارہ نے بتا دیا

پاکستان کی اداکارہ کومل عزیز خان سب سے پسندیدہ ساتھی اداکارہ کا...

https://www.instagram.com/p/CGPEZEdDrIt/

Advertisement

کومل عزیز نے انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میرا لباس بوڈرم ساحل سے مماثلت کر رہا ہے۔

کومل عزیز کی تصویر پر جہاں اُن کے مداحوں نے اداکارہ کے لیے تعریفی پیغامات جاری کیے تو وہیں کچھ ایسے صارفین بھی ہیں جو کومل عزیز کے لباس کو دیکھتے ہوئے اُن پر تنقید کر رہے ہیں۔

جواد نامی صارف نے اداکارہ کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اُن پر شدید تنقید کی۔

     صارف نے لکھا کہ پاکستان سے باہر جاتے ہی اِن کی حیا اِن کا ساتھ چھوڑ دیتی ہے اور مجھے یہ بات سمجھ نہیں آتی۔

Advertisement

کومل عزیز نے صارف کے تنقیدی کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسا اس لیے ہے کیونکہ ہم بیرون ممالک اپنی مرضی کے لباس پہنتے ہیں، اکیلے سفر کرتے ہیں او ر پھر بھی خود کو محفوظ محسوس کرتے ہیں۔

کومل عزیز نے کہا کہ وہ خود کو پاکستان میں نہیں بلکہ بیرون ملک میں محفوظ محسوس کرتی ہیں۔

اداکارہ کومل عزیز خان نےسوشل میڈیا پر خود پر ہونے والی تنقید کا کرارا جواب دیا ہے جس پر خواتین ان کو خوب سراہ رہی ہیں۔

کومل عزیز نے لکھا کہ بیرون ممالک میں ہمارا سامنا آپ جیسے نفرت انگیز لوگوں سے نہیں ہوتا ہے جو مذہب کا غلط استعمال کرتے ہوئے نفرت پھیلاتے ہیں۔

Advertisement

اداکارہ نے کہا کہ میرے اعمال میرے ساتھ ہیں اور آپ کو ان کی فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

یاد رہے کہ کومل عزیز پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نئی اُبھرتی ہوئی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔

واضح رہے کہ کومل عزیز کے اس رد عمل پر خواتین مداحوں کی جانب سے بھی کمنٹ میں اُن کے رد عمل کی تائید کرتے ہوئے اپنے تاثرات کا اظہار کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر