Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی اداکارہ ثناء خان نے اسلام کی خاطر شوبز چھوڑ دیا

Now Reading:

بھارتی اداکارہ ثناء خان نے اسلام کی خاطر شوبز چھوڑ دیا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ثناء خان نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی اداکارہ بگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی پر ثناء خان نے بتایا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللّہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گُزاریں گی۔

ثناء خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی زندگی کے نئے سفر سے متعلق ایک طویل پیغام جاری کیا ہے۔

یاد رہے ثناء خان نے ماڈلنگ، ڈانس اور اداکاری سے بالی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، اُنہوں نے سال 2012 کے بگ باس سیزن 6 میں بھی حصہ لیا تھا جہاں سےاُنہیں شہرت ملی تھی۔

Advertisement

ثناء خان کی مشہور بالی وڈ فلموں میں جے ہو، وجہ تم ہو، ممبےٹو گوا، ہلّا بول اور ٹوائلٹ  شامل ہیں۔

اداکارہ ثناء خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جو پیغام شئیر کیا ہے وہ انگریزی اور اُردو زبان دونوں میں شیئر کیا۔

تاکہ اُن کے سرحد پار مداح بھی اُن کے اس اہم فیصلے سے آگاہ ہوسکیں۔

ثناء خان نے اپنے پیغام کا آغاز اللّہ تبارک تعالیٰ کے نام سے کیا۔

بعد ازاں اداکارہ نے پیغام میں لکھا کہ آج وہ اپنی زندگی کے ایک اہم موڑ پر اپنے چاہنے والوں سے یہ بات کر رہی ہیں کہ اُنہوں نے ایک طویل عرصہ شوبز انڈسٹری میں کام کیا ہے۔

ثناء خان نے بتایا کہ اس دوران اُنہیں عزت، دولت، شہرت اور مداحوں کا بہت پیار بھی ملا جس کے لیے وہ ہر ایک شُکر گُزار ہیں۔

Advertisement

سابقہ اداکارہ نے کہا کہ سب کچھ حاصل کرنے کے بعد بھی وہ ایک کشمکش میں مبتلا ہیں اور بہت سے سوال ہیں جن کے وہ جواب جاننے کی کوشش کررہی ہیں۔

ثناء خان نے سوالیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ کیا ہماری زندگی کا مقصد صرف شہرت حاصل کرنا ہے؟

کیا ہم پر یہ فرض عائد نہیں کہ ہم بے سہارا لوگوں کی مدد کریں؟ کیا ہمیں یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ کسی بھی وقت ہمیں موت آسکتی ہے؟ اور مرنے کے بعد ہمارا کیا ہوگا؟

دوسری جانب اداکارہ نے بتایا کہ وہ کافی عرصے سے ان تمام تر سوالات کے جوابات تلاش کرنے کی کوشش کر رہیں ہیں۔

ثناء خان نے بتایا کہ جب ان تمام تر سوالات کے جوابات انہوں نے اسلام کی روشنی میں ڈھونڈے تو اُنہیں جواب ملا کہ ہماری دُنیاوی زندگی کا مقصد آخرت کو بہتر بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اور یہ صرف اُس وقت ہی وقت ممکن ہے کہ جب ہم اللّہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق زندگی گُزاریں گے۔

Advertisement

بالی ووڈ کی سابق اداکارہ نے مزید کہا کہ ہماری زندگی کا مقصد دولت اور شہرت نہیں بلکہ گناہوں سے بچتے ہوئے انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔

واضح رہے ثناءخان نے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ وہ شوبز انڈسٹری چھوڑ کر اپنی تمام زندگی انسانیت کے خدمت پر وقف کریں گی اور وہ اللّہ تعالیٰ کے حکم پر چلنے کا پکّا ارادہ کر رہی ہیں۔

ثناءخان نے اپنے تمام چاہنے والوں سے دُعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سب اُن کے لیے دُعا کریں کہ وہ اپنے اس فیصلے پر ہمیشہ قائم رہیں۔

بھاررت کی سابق اداکارہ نے اپنی شئیر کی جانے والی پوسٹ کے اختتام میں کہا کہ اب کوئی بھی اُنہیں شوبز کے کسی کام کے لیے مدعو نہ کرے۔

واضح رہے کہ ثناء خان نے بتایا کہ یہ اُن کی زندگی کا سب سے خوشگوار لمحہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر