ایمن خان نے سوشل میڈیا ایوارڈ مداحوں اور دوستوں کے نام کر دیا
پاکستان کی ہر دل عزیز اداکارہ ایمن خان نے سوشل میڈیا ایوارڈ...
7 ملین سے زائد فالوورز کے ساتھ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکارہ ایمن خان نے اپنے بالوں اور اسکین کے خوبصورت ہونے کی وجہ بتا دی۔
انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے دوران ایمن نے اپنی جلد اور ریشمی بالوں کے بارے میں بتایا۔
اسکن کی خوبصورتی:
اداکارہ ایمن خان نے بتایا کہ میں روزانہ کی بنیاد پر ایلوویر جیل اپنی اسکن پر لگاتی ہوں اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ میں اسکین کی حفاظت کے لیے باڈی شاپ کے پروڈکٹ استعمال کرتی ہوں۔
ایمن خان نے مزید بتایا کہ مگر مجھے اس بات پر بے حد یقین ہے کہ پانی پینا اور پھل کھانے سے بھی جلد بہت اچھی ہوتی ہے۔
بالوں کی دیکھ بھال کا معمول:
ایمن خان نے بالوں کی حفاظت کے حوالے سے بتایا کہمیں ہفتے میں دو یا تین بار تیل لگاتی ہوں کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ ہمارے بالوں پر مختلف کیمیکلز لگ چکے ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ میں باڈی شاپ کا ناریل کا تیل استعمال کررہی ہوں اور یہ واقعی بہت اچھا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News