Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت پاکستان ترک بھائیوں کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے، وزیر خارجہ

Now Reading:

حکومت پاکستان ترک بھائیوں کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے، وزیر خارجہ
شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ترک بھائیوں کی ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ترکی میں زلزلے کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔

وزیر خارجہ نے غمزدہ لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ترک بہن بھائیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

اپنے پیغام میں شاہ محمود قریشی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی تمام تر ہمدردیاں ترک حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ ترکی کے شہر ازمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کی ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7ریکارڈ کی گئی ہے۔

شہر میں زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی بھی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں بھی گر گئیں ہیں۔

ازمیر کے قریب ساحلی شہر میں سمندر کی سطح بلند ہوگئی ہے جس کے باعث پانی آبادی میں داخل ہوگیا ہے جبکہ زلزلے کے جھٹکے بلغاریہ، یونان، لیبیا، برطانیہ، مصر میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایسا سندھ چاہتے ہیں جہاں باصلاحیت خواتین اور مردوں کو مالی وسائل حاصل ہوں، مراد علی شاہ
آگ اور پانی کا کھیل مزید نہیں چل سکتا، اب ٹھوس فیصلے کرنے کا وقت آگیا، وزیر اعظم کا دوٹوک موقف
اب بہت ہوگیا، افغانستان سے دہشتگردوں کی واپسی کی گارنٹی نہ ملنے پر کارروائی ہوگی، خواجہ آصف
2023 بریک ڈاؤن، کے الیکٹرک کی غفلت ثابت، نیپرا نے جرمانہ عائد کر دیا
الیکٹرک گاڑیوں کی جانب تاریخی قدم، وفاقی کابینہ نے NEV پالیسی منظور کر لی
ہم پرامن احتجاج کے حق میں ہیں، قانون شکنی ہرگز برداشت نہیں، طلال چوہدری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر