Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوئی مائی کالعل بلوچستان کےحقوق پرقبضہ کرنے کا نہ سوچے، مولانا فضل الرحمان

Now Reading:

کوئی مائی کالعل بلوچستان کےحقوق پرقبضہ کرنے کا نہ سوچے، مولانا فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان

جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کوئی مائی کالعل بلوچستان کےحقوق اور ملکیت پرقبضہ کرنے کا نہ سوچے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گوجرانوالہ اور کراچی کے بعد آج کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کا آج تیسرا بڑا جلسہ ہے، ایسا جلسہ منعقد کرنے پر کوئٹہ کےلوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ نے کہا کہ مریم اور صفدر کیساتھ پیش آئے واقعے کو اخلاقی دیوالیہ پن قراردیتا ہوں جبکہ ایک مہمان کوایئر پورٹ پرروکا گیا، ہم اس کی بھی مذمت کرتے ہیں۔

 مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ کہتے ہیں مزار قائد پرنعرے لگائےتھے، یہ توجرم ہے،اس پر تو کارروائی کی جاتی ہے، جب لاہورکی مسجد میں فلم بندی ہوئی تو آپ کوحرمت نظرنہیں آتی۔

جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عدالت عظمیٰ کا فیصلہ واضح طور پراعلان کررہا ہےکہ پاکستان پی ڈی ایم کاموقف درست ہے جبکہ عدالتی فیصلے کے بعد آپ کے پاس حکومت میں رہنے کا جواز ہی نہیں ہے۔

Advertisement

 مولانا فضل الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلوچستان کےایک مہمان کو گرفتار کرنا یہ صوبے کی روایات اور مہمانداری کیخلاف ہے، کوئی مائی کالعل بلوچستان کےحقوق اورملکیت پرقبضہ کرنے کا نہ سوچے۔

جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ نے کہا کہ سندھ ہو یا بلوچستان ، جزائر پر سندھ اوربلوچستان کاحق ہے، ہم 18ویں ترمیم اوراین ایف سی ایورڈ میں تبدیلی نہیں ہونےدینگے۔

 مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ یہ حکمران جعلی  تھے اور جعلی ہیں جبکہ ان جعلی حکمرانوں کیخلاف ہماری تحریک اور بھی تیز ہوگی۔

جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اب معاشی لحاظ سے کنگال ہوچکاہے، آج پاکستان کی معیشت حکومت نے تباہ و برباد کردی ہے،اس وقت بھی کہا تھا ملک مزید ان کے حوالے نہ کرو، مزید معیشت تباہ ہوگی۔

مولانا فضل الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلوچستان نےجس طرح آزادی مارچ میں ساتھ دیا وہ مجھ پر قرض ہے، کوئی مائی کالعل نہ سوچے کہ چھوٹےصوبوں کےحقوق پرقبضہ کی کوشش کرینگے۔

جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ نے کہا کہ ان میں تھوڑی سےغیرت ہےتوانہیں چلوبھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے جبکہ اگر کچھ بھی اخلاقی اقدارموجودہیں تووزیراعظم  اورصدر کےاقتدار میں رہنےکا کوئی جواز نہیں ہیں۔

Advertisement

مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ فرانس اور ڈنمارک نے بڑا جرم کیا ہے، فرانس میں گستاخانہ خاکوں سےمسلمانوں کےجذبات مجروح ہوئے جبکہ ہم فرانس اور ڈنمارک کوپیغام دیتے ہیں کہ توہین آمیزخاکوں کی سنگین الفاظ کی مذمت کرتے ہیں۔

جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ بتانا چاہتے ہیں مسلمان پرامن قوم ہیں لیکن ایسے ناپاک اقدامات فوری طور پر روکے جائیں کیونکہ جب ایسے ناپاک اقدامات ہوں گے تو یاد رکھو ردعمل بھی آئے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر