
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میں سندھ پولیس کو سلام پیش کرتی ہوں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ شاباش سندھ پولیس ہمیں آپ پر فخر ہے۔
I salute the Sindh Police!
“If you want to raise the prestige and greatness of Pakistan, you must not fall victim to any pressure,but do your duty as servants to the people and the State,fearlessly and honestly”
Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah’s speech to Civil Servants (1948)Advertisement— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 20, 2020
مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر نے کہا کہ اگر آپ پاکستان کے وقار اور عظمت کو بلند کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو کسی دباؤ کا شکار نہیں ہونا چاہئے بلکہ عوام اور ریاست کے خادم کی حیثیت سے ، نڈر اور ایمانداری کے ساتھ اپنا فرض ادا کریں۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ اپنے گمشدہ حقوق کو واپس لینے کی عوام کی کوشش قابل تحسین ہے، سازش اور سازشی عناصر بری طرح بے نقاب ہوگئے ہیں۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بدل چکا ہے، اداروں کو تباہ کرنے کا راگ الاپنے والوں کو یہ اچھے سے پتا چل گیا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News