ثانیہ مرزا کی اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ ویڈیو وائرل
پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ...
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی پاکستانی ڈراموں کی مداح نکلیں۔
ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری لگائی جس میں انہوں نے ’میرا دل میرا دشمن‘ کو اپنے فیورٹ پاکستانی ڈرامہ قرار دیا۔
انسٹاگرام اسٹوری میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دبئی میں مقیم ثانیہ مرزا نے پاکستانی ڈرامہ دیکھتے ہوئے قہوے سے لطف اندوز ہوتے اپنے پسندیدہ پاکستانی ڈرامے کے بارے میں بتایا ہے۔
تصویر کے ساتھ انہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ بیٹے کو سلانے کے بعد کیمو مائل چائے کا کپ اور ’میرا دل میرا دشمن۔‘
پاکستانی نجی چینل پر نشر ہونے والا ڈرامہ سیریل ’میرا دل میرا دشمن‘ حال ہی میں اپنے اختتام کو پہنچا ہے۔
واضح رہے کہ ثانیہ مرزا بیٹے کے ہمراہ تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News