قطر ایئرویز نے اپنے طیارے گراونڈ کردیے
قطر ایئرلائن نے عالمی وبا کورونا کی دوسری لہر کے باعث اپنے...
قطر میں دوحہ ایئرپورٹ کی جانب سے خواتین کے لیے اہم اعلان کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر نے اعلان کیا ہے کہ وہ دوحہ ایئرپورٹ پرخواتین مسافروں کے فزیکل معائنے کے و اقعےکی تحقیقات کرے گا۔
اس حوالےسے قطر کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ حکام بچی کے والدین تک پہنچنا چاہتے تھے۔
تاہم خواتین مسافروں کی ذاتی آزادی متاثر ہونے پر افسوس ہے، واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی۔
دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کےنتائج متعلقہ ممالک سے شیئر کئے جائیں گے، جبکہ بچی خیریت سے ہے۔
خیال رہے کہ قطر کےدوحہ ایئرپورٹ پر ڈسٹ بن سے نوزائدہ بچی ملنے کے واقعے کے بعد قطر سے روانہ ہونے والے دس طیاروں کی خواتین مسافروں کا فزیکل معائنہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ ان خواتین میں آسٹریلیا کی 18 خواتین شامل تھیں، جس پر آسٹریلوی حکومت نے احتجاج کیا تھا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News