وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسمعیل نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا جہاں گورنر سندھ کو وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کارکردگی اور وزارت میں جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر گورنر سندھ اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کے مابین کراچی میں ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اسلام آباد کے بعد کراچی میں بھی الیکٹرک بسیں متعارف کروانے کے لیئے وزارت سائنس کی معاونت کی پیشکش کی جس پر گورنر سندھ نے کراچی میں الیکٹرک بسیں متعارف کروانے کے لیئے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی۔
وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے سندھ حکومت کو ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے تعاون کی بھی پیشکش بھی کی جس پر گورنر سندھ عمران اسمعیل نے فواد چوہدری کی سربراہی میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی کارکردگی پر تعریف کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
