کاروبار کا اختتام، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز انڈیکس میں منفی...
پاکستان شوبزانڈسٹری کی اداکارہ عائشہ عمر کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
اداکارہ عائشہ عمر نے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔
عائشہ عمر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ان کے ساتھ انوشے اشرف موجود ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے ایورڈ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے ساڑھی زین تن کی جس نے اداکارہ کی خوبصورتی پر چار چاند لگا دیے۔
عائشہ عمر کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
عائشہ عمر ہمیشہ ہی اپنے فیشن کے انتخاب سے اپنے مداحوں کو دنگ کر دیتی ہیں۔
اس سے قبل عائشہ عمر نے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر ایک ڈانس ویڈیو شیئر کی تھی۔
عائشہ عمر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں وہ اپنی سہیلیوں کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں اور ساتھ ہی میں بھارتی پرانے گانے ’پاپا کہتے ہیں بڑا نام کرے گا، بیٹا ہمارا ایسا کام کرے گا‘ پر ڈانس کر رہی تھیں۔
https://www.instagram.com/p/CFepHaJjeL9/?utm
عائشہ عمر کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عائشہ عمر کے ہمراہ اُن کی دوستیں بھی ڈانس کر رہی ہیں۔
عائشہ عمر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں گانے کے کچھ بول ’مگر یہ تو کوئی نہ جانے، کہ میری منزل ہے کہاں،‘ بھی کیپشن میں لکھے ہیں۔
عائشہ عمر نے ویڈیو میں موجود اپنی دوستوں کے لیے لکھا کہ بہترین لڑکیاں، بہتر ین گانا اور بہترین یادیں۔
واضح رہے کہ عائشہ عمر اپنے فیشن اور پہناوے کے سبب بھی خوب مشہور ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News