Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمارا مقصد ملک میں گرین انرجی کی شرح پیداوار بڑھانا ہے، عمر ایوب

Now Reading:

ہمارا مقصد ملک میں گرین انرجی کی شرح پیداوار بڑھانا ہے، عمر ایوب
عمر ایوب

وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد ملک میں گرین انرجی کی شرح پیداوار بڑھانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان سے پاکستان میں عرب جمہوریہ مصر کے سفیر طارق محمد حسین کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں فریقین نے قابل تجدید توانائی منصوبوں میں کاروباری مواقع کی تلاش کرنے اور پاکستان کے توانائی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

 ملاقات میں وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے پاکستان کے انرجی سیکٹر ، نئی متبادل تجدید توانائی پالیسی اور ملک کے توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے لئے حکومت کی جانب سے کی جانیوالی کوششوں کا ایک جائزہ پیش کیا۔

عمر ایوب نے گرین انرجی سے متعلق پاکستان کے عزم کی بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ پانچ سالوں میں 10 فیصد تک ہائیڈل اور نیشنل گرڈ میں قابل تجدید ذرائع سے بجلی پیدا کر کے پاکستان کے انرجی مکس کو میں ڈال دی جائے گی۔

وفاقی وزیر برائے توانائی نے کہا کہ ہمارا مقصد ملک میں گرین انرجی کی شرح پیداوار بڑھانا ہے اور 2025 تک گرین انرجی کا حصہ 20 فیصد ہو جائے گا۔

Advertisement

 عمر ایوب خان نے یہ بھی کہا کہ توانائی مارکیٹ کو وسیع اور مسابقتی بنایا جا رہا ہے، توانائی کے شعبے میں سرمایہ کار کو فروغ دینے کیلئے شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے پاور سیکٹر میں سرمایہ کاری کے امکانات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کھلی اور شفاف مسابقتی بولی کے عمل کے ذریعے قابل تجدید توانائی پر مبنی پاور پلانٹس لگائے گی۔

ملاقات میں سفیر نے توانائی کے شعبے میں پاکستان اور مصر کے مابین جی ٹو جی کی بنیاد پر باہمی تعاون کو بجلی کی پیداوار ، ٹرانسمیشن اور قابل تجدید توانائی منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار  کرتے ہوئے کہا کہ مصر پاکستان کے توانائی کے شعبے میں جی ٹو جی بنیاد پر تعاون کا خواہشمند ہے۔

پاکستان میں عرب جمہوریہ مصر کے سفیر طارق محمد حسین نے مزید کہا کہ گرین انرجی منصوبوں اور ٹرانسمیشن میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں،دونوں ممالک دونوں ممالک کے مابین معاشی تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے لئے توانائی کے شعبے میں تعاون پیدا کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر