Advertisement
Advertisement
Advertisement

12 ربیع الاول پر میلاد اور جلوس سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری

Now Reading:

12 ربیع الاول پر میلاد اور جلوس سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری
12 ربیع الاول

محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول پر میلاد، سیرت کانفرنسز اور جلوس سے متعلق بھی ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق 12 ربیع الاول پر میلاد اور جلوس سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری کردیا جس کے تحت مفتی اورعلما، نعت خواں کا کورونا ٹیسٹ لازمی قرار ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق صرف منفی کورونا ٹیسٹ والے علما نعت خواں کو محفل میلاد، سیرت کانفرنس میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ  کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ محفل میلاد اور سیرت کانفرنس  والی جگہیں ہوادار ہوں جبکہ مجالس میں شرکت کے لیے آنے والے لازمی طور ماسک پہنیں اور سینٹائزر کا استعمال کریں۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ جلوسوں میں شریک شہری ماسک لازمی پہنیں، سینیٹائزر کا استعمال بھی لازمی ہوگا جبکہ سماجی فاصلہ کا لازمی خیال رکھا جائے۔

Advertisement

محکمہ داخلہ سندھ  کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ جشن عید میلاد کی مجالس میں سینٹائزر اور آنے والے لوگوں کی اسکریننگ لازمی قرار کیا گیا ہے جبکہ عیدمیلاد النبی کے جلوسوں میں بچوں اور 65 سال۔سے بڑی عمر کے افراد پر پابندی ہوگی۔

دوسری جانب کراچی میں بارہ ربیع الاول کے جلوسوں اور محافل کے حوالے سے پولیس کا حتمی سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ پلان کے مطابق پولیس کے 78 سینئر افسران سمیت 747 این جی اوز، 4087 ہیڈ کانسٹیبل/کانسٹیبل، اسپیشل سکیورٹی یونٹ کے کمانڈوز سمیت 303 اہلکار اور ریپڈ ریسپونس فورس کی 06 کمپنیز ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں۔

پلان میں بتایا گیا ہے کہاسپیشل سکیورٹی یونٹ کے ماہر اسنائپرز مرکزی جلوس کے اطراف اور گزرگاہوں پر تعینات کئے گئے ہیں جبکہ پولیس کے سینئر افسران سمیت پولیس کے جوانوں کی بھاری نفری 12 ربیع الاول کے جلوسوں اور محافل کی نگرانی پر مامور ہیں۔

بارہ ربیع الاول کے جلوس کیلئے ترتیب دیئے گئے ٹریفک کے متبادل روٹس سمیت مرکزی جلوس کے راستوں اور گزرگاہوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جائے گا جس کے لئے تمام سڑکوں اور شاہراہوں پر ٹریفک پولیس کے افسران و جوان تعینات کئے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
جاپان کی سیاست میں نئی تاریخ رقم، پہلی خاتون وزیرِاعظم بننے کے قریب
صمود فلوٹیلا کے 137 امدادی کارکن استنبول پہنچ گئے
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر