
عالمی بینک نے کورونا مریضوں کو ویکسین کی فراہمی کے لیے 12 ارب ڈالرمنظور دے دی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے ترقی پذیر ملکوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کو ٹیسٹ، علاج اور ویکسین کی فراہمی کے لیے 12 ارب ڈالرز کی منظوری دے دی ہے۔
بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم عالمی بینک گروپ (ڈبلیو بی جی) کے 160 ارب ڈالر اس پیکیج کا حصہ ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پیکیج کے تحت ترقی پذیر ملکوں کو 2021 تک کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے ٹیسٹ و علاج کی سہولت اور ویکسین کی فراہمی کے لیے رقم فراہم کی جائے گی۔
یاد رہے اس سے قبل پاکستان نے چین کی تیار کردہ کورونا وائرس کی ویکسین کے فیز 3 ٹرائلز میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا تھا کہ چین نے یہ ویکسین کورونا وائرس کے علاج کے طور پر متعارف کروائی ہے، پاکستان چین کی تیار کردہ ویکسین کے فیز 3 ٹرائلز میں حصہ لے گا۔
واضح رہے کہ مختلف ممالک نے کورونا وائرس کی ویکسین بنانے کا دعویٰ کر رکھا ہے تاہم ٹرائلز کے حتمی نتائج آنے تک وہ مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہوسکیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News