Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا ویکسین کی فراہمی کیلئے 12 ارب ڈالر منظور

Now Reading:

کورونا ویکسین کی فراہمی کیلئے 12 ارب ڈالر منظور
ویکسین

عالمی بینک نے کورونا مریضوں کو ویکسین کی فراہمی کے لیے 12 ارب ڈالرمنظور دے دی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے ترقی پذیر ملکوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کو ٹیسٹ، علاج اور ویکسین کی فراہمی کے لیے 12 ارب ڈالرز کی منظوری دے دی ہے۔

بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم عالمی بینک گروپ (ڈبلیو بی جی) کے 160 ارب ڈالر اس پیکیج کا حصہ ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پیکیج کے تحت ترقی پذیر ملکوں کو 2021 تک کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے ٹیسٹ و علاج کی سہولت اور ویکسین کی فراہمی کے لیے رقم فراہم کی جائے گی۔

یاد رہے اس سے قبل پاکستان  نے چین کی تیار کردہ کورونا وائرس کی ویکسین کے فیز 3 ٹرائلز میں حصہ  لینے کا اعلان کیا تھا۔

Advertisement

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا تھا کہ چین نے یہ ویکسین کورونا وائرس کے علاج کے طور پر متعارف کروائی ہے، پاکستان چین کی تیار کردہ ویکسین کے فیز 3 ٹرائلز میں حصہ لے گا۔

واضح رہے کہ مختلف ممالک نے کورونا وائرس کی ویکسین بنانے کا دعویٰ کر رکھا ہے تاہم ٹرائلز کے حتمی نتائج  آنے تک وہ مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہوسکیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر