Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی : کار سوار شہری اور ٹریفک پولیس اہلکار میں جھگڑا

Now Reading:

کراچی : کار سوار شہری اور ٹریفک پولیس اہلکار میں جھگڑا

گلبرگ کے قریب کار سوار شہری اور ٹریفک اہلکار میں جھگڑا ہوگیا ، کار کے ذریعے ٹریفک اہلکار کو روندنے کے واقعے کی ویڈیو بول نیوز کو موصول ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے گلبرگ چورنگی کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار اور کار سوار شہری میں جھگڑے کا واقعہ سامنے آگیا، پولیس اہکارکے روکنے پر شہری آپے سے باہر آگیا اور دیدہ دلیری کے ساتھ ٹریفک اہلکار کو کچلنے کی کوشش بھی کی۔

حکام ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکار کے روکنے پر کارسوار شہری نے مبینہ طور پر اہلکار کوکار سے ٹکرمارنے کی کوشش کی تھی۔

حکام ٹریفک پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اہلکار کے روکنے کی کوشش دوران فرار ہونے والے کار سوار شہری کو ٹریفک اہلکاروں نے دیگر شہریوں کی مدد سے ملزم کو پکڑ لیا۔

حکام ٹریفک پولیس کا مزید کہنا ہے کہ دیگر ٹریفک پولیس اہکاروں نے تھانے کی پولیس کو واقعے سے متعلق اطلاع دی جبکہ علاقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کار سوارشہری کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔

Advertisement

دوسری جانب ٹریفک پولیس اہلکار پر گاڑی دوڑانے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی کے ڈرائیور ملزم اویس کو  گرفتار کرکے مقدمہ سمن آباد تھانے میں متاثرہ اہلکار کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مقدمے میں اقدام قتل، جان سے مارنے کی دھمکیوں، سرکاری کام میں مداخلت کی دفعات بھی شامل کی گئی۔

ٹریفک پولیس اہلکار نے اپنے بیان میں کہا کہ گلبرگ چورنگی کیفے پیالہ کے قریب  شہری نے سگنل توڑا تھا جس کی کی بنا پر ہی گاڑی روکی تھی۔

ٹریفک پولیس اہلکار نے مزید کہا کہ گاڑی روکنے پر شہری نے بدتمیزی کی اور گالم گلوچ شروع کی اور ساتھ  ہاتھا پائی بھی کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر