
سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ پی آئی اے نومبر سے سعودی عرب کی فلائٹس میں اضافہ کرنا چاہتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات ہوئی جس میں پی آئی اے کی سعودی عرب کے لیے پروازوں کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ملاقات میں سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ پی آئی اے کی سعودی عرب کے لیے اضافی پروازوں کی درخواست کردی اور کہا کہ پی آئی اے نومبر سے سعودی عرب کی فلائٹس میں اضافہ کرنا چاہتا ہے۔
سی ای او پی آئی اے نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب میں ایک اور نئے اسٹیشن قسیم شہر سے بھی پی آئی اے پروازیں شروع کرنے کا پلان مرتب کرلیا۔
ایئر مارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ سعودی کے قسیم شہر میں بھی پاکستانیوں کی بڑی تعداد رہتی ہے، قسیم شہر کے لیے پی آئی اے کی پروازیں شروع۔ کرنے سے متعلق بھی سعودی سفیر سے بات کی ہے
سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے مزید کہا کہ امید ہے سعودی حکومت سے نومبر سے پروازوں میں اضافے سمیت قسیم شہر سے بھی پروازوں کی اجازت مل جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News