پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت مکمل طور پر ناکام ثابت ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ویڈیو لنک کے ذریعے اہم اجلاس ہوا ، ورچوئل اجلاس میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے بیانئے کی تشہیر کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی پی پی نے ایم آر ڈی اور اے آر ڈی کی طرح پی ڈی ایم کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ عوام دشمن حکومت کے پاس ماضی کی حکومتوں پر الزام دھرنے کے سوا بتانے کو کچھ بھی نہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے لہذا اب عوام نہیں بلکہ عمران خان کے گھبرانے کا وقت ہوچکا ہے۔
ویڈیو لنک اجلاس میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ، مولا بخش چانڈیو، چوہدری منور انجم، پلوشہ خان ،سعید غنی، ناصر شاہ، شرجیل میمن، مرتضی وہاب، بیرسٹر عامر، سسی پلیجو، شاہین ڈار اور نذیر ڈھوکی موجود جبکہ عاجز دھامرا، حسن مرتضی، سربلند جوگیزئی، روبینہ خالد، نوابزادہ افتخار، سعدیہ دانش اور جاوید ایوب بھی شریک ہوئے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
