سائرہ یوسف کی تصویریں وائرل ہو گئیں
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سائرہ یوسف کی تصویریں وائرل ہو گئیں...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اور ماڈل سائرہ یوسف کی تصویر نے مداحوں کے دل میں گھر کر لیا۔
اداکارہ سائرہ یوسف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔
پلوشہ نے اپنی اور سائرہ کی ایک دلکش تصویر شیئر کی جس میں دونوں بہنیں کندھوں تک کھلے بالوں میں نہایت دلکش دکھائی دے رہی ہیں۔ سائرہ کو شیشے میں سیلفی لیتے دیکھے جاسکتا ہے۔
تصویر کے کیپشن میں بتایا گیا کہ بغیر میک اپ کے میرے احساسات کچھ یوں ہوتے ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سائرہ نے بلکل کوئی میک اپ نہیں کیا ہوا ہے، اُس کے باوجود اداکارہ بے حد خوبصورت لگ رہیں ہیں۔
مداحوں کی جانب سے سائرہ یوسف کے بغیر میک اپ لُک کو پسند کیا جارہا ہے اور ان کے اس نئے روپ میں تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔
دوسری جانب اداکارہ زیادہ سوشل میڈیا پر فعال نہیں رہتیں تاہم بغیر میک اپ کی تصویر بھی سائرہ کی بہن پلوشہ کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے شادی کے 8 برس بعد ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلی تھیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News