وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے یہ استعفیٰ دے ہم الیکشن کرائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف پاکستان اور پاکستان کے اداروں کو بلیک میل کرنا چاہتے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ نوازشریف جھانسہ دیکرملک سےفرارہوئے اور چوری کے مقدموں میں نامزد آج قوم کوبھاشن دےرہے ہیں جبکہ اقتدار سے باہر بیٹھ کر یہ لوگ عوام کو استعمال کر کہ اقتدار میں واپس آنا چاہتے ہیں لیکن ان کے اکٹھ میں کون کون سی جماعتیں ہیں عوام جانتے ہیں ۔
شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ ملک میں شورغوغااس لیے ہےکہ ان کےکیسز پر این آر اودے دیاجائے، یہ چاہتے ہیں ان پر جو کیسز بنے ہیں اس میں سہولت مل جائے لیکن یہ اپنی ایسی حکومتیں چلا چکے ہیں جنہوں نے عوام دشمنی کے علاوہ کچھ نہیں کیا اور اگر یہ استعفی دینے کی بات کرتے ہیں تو دیں استعفی ہم انتخاب کروا دیں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک ایسا راہنماء ہے جس پر جتنا دباو ڈالیں وہ اتنا ہی مظبوط ہوتا ہے ، ہم نے اپنے اہداف سے زاید ٹیکس اکٹھے کیے ہیں جبکہ ہماری حکومت سے برآمدات میں اضافہ ہوا ہے اسی طرح بیرون ممالک سے ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔
شبلی فراز کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوویڈ 19 کے حوالے سے دیگر ممالک کو دیکھیں تو یہ ہمیں بڑی کامیابی ملی ہے باجود اس کے کہ پہلی مرتبہ ہے کہ ہمارا بجٹ کے خسارے میں ایک بہتری آئی ہے اور اگر ہم ماضی کی حکومتوں کے لیے گئے قرضوں پر سود نہ دیں تو بہت مثبت حالات میں ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے اپنے بیان میں کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کی لازوال دوستی کا مظہر ہے اور ہماری حکومت اس کو کامیاب بنانے کے لیے انتہائی پرعزم ہے۔
شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن کے ایک ہاتھ پر چاند اور سورج بھی رکھ دیں تو ان کی بقا سیاست کے پیچھے چھپنے میں ہی ہے جبکہ حکومت جتنی سبسڈی دیتی ہے ہم اس سے بڑھ کر دے رہے ہیں اور ہم نے چیزوں کو کنٹرول اور بہتر بھی کیا ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ سابق حکومتیں کرتی کیا رہیں ہین یہ ہماری سمجھ سے بالاتر ہے لیکن ہماری کوشیش ہو گی کہ ہم قیمتوں کو نیچے لا سکیں۔
شبلی فراز کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم جائزہ لے رہے ہیں کہ کیا اقدامات کریں کہ عوام کو ضروری اشیاء سستی ملے چند ادویات جن کی قیمتیں بڑھی ہیں ان کے بنانے والوں نے ان کو بنانا چھوڑ دیا ہے کیونکہ ان کو فائدہ نہیں تھا لیکن ہم ان ادویات کو بنانے والوں کا عوامی طور پر قابل قبول سطح پر لے گئے ہیں تاکہ یہ عوام کو میسر رہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ سی پیک اتھارٹی پر آرڈینینس لیپس ہو چکا ہے جبکہ اب ہم نے بل پارلیمان مین ہیش کر دیا ہے، امید ہے کہ پندرہ بیس روز میں پارلیمنٹ سے منظور کروا لیں گے اور اپوزیشن کو سی پیک کے حوالے سے بھرپور تعاون کرنا چاہیے کیونکہ یہ معاملہ قومی مفاد کا ہے۔
شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ سی پیک کے خلاف باتیں کرنا کسی کو زیب نہیں دیتا جبکہ کوئی محب وطن عوامی مفاد کےخلاف نہیں ہوسکتا اور یہ لوگ چاہتےہیں ملک میں بے یقینی پھیلے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے مزید کہا کہ قانون کی بالا دستی کسی بھی حکومت کا فرض ہوتا ہے، جن لوگوں نے کرپشن کی انہیں سیاسی سرگرمیوں کی آڑ میں پناہ نہیں لینے دیں گے ایسے افراد کو تو گرفتار کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
