زارا نورعباس سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار
پاکستان کی اداکارہ زارا نورعباس سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار ہوگئی۔...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ زارا نورعباس نے خود کو مشہور زمانہ ڈراؤنی گڑیا ’اینا بیل‘ کی جڑواں بہن قرار دےد یا۔
اداکارہ زارا نورعباس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔
زارا نور عباس نے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر دو تصاویر شیئر کیں ہیں جس میں وہ مشہور زمانہ ڈراؤنی گڑیا ’اینابیل‘ کو دیکھ رہی ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CGHYDT1BsDC/
زارا نور کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گڑیا ’اینابیل ڈول‘ شیشے میں بند ہیں جبکہ زارا نور اُنہیں شیشے کے باہر سے ایک تصویر میں حیرانی سے دیکھ رہی ہیں اور دوسری میں گڑیا کو دیکھ کر مُسکرا رہی ہیں۔
زارا نورعباس کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیمشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’جڑواں بہنیں،‘ اور ساتھ میں نظر بد دور کا ایموجی بھی بنایا ہے۔
مداح زارا نور کی تعریفیں کرتے ہوئے اُنہیں ’کیوٹ‘ قرار دے رہے ہیں ۔
واضح رہے زارا نور عباس کا یہ دلچسپ کیپشن اُن کے مداحوں کو خوب بھایا اور اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے اس پوسٹ پر خوب لائیکس اور کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News