Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرمی چیف کا بڑھتے خطرات کے پیش نظر بہترین تیاری اور مؤثر جواب کی ضرورت پر زور

Now Reading:

آرمی چیف کا بڑھتے خطرات کے پیش نظر بہترین تیاری اور مؤثر جواب کی ضرورت پر زور
آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بڑھتے خطرات کے پیش نظر بہترین تیاری اور مؤثر جواب کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس اپی آر میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے اسکردواور گلگت کا دورہ کیا ہے۔

Advertisement

اپنے پیغام میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس اپی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کودورہ گلگت اور اسکردو کے دوران کنٹرول لائن پرتازہ ترین صورتحال پربریفنگ دی گئی۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس اپی آر نے کہا کہ اسکردو پہنچنے پر آرمی چیف کو آرپریشنل تیاریوں پر بھی بریف کیا گیا جبکہ ایل اوسی پرتعینات ایف سی این اے کےجوانوں کی آپریشنل تیاریوں پربھی بریفنگ دی گئی۔

 میجر جنرل بابر افتخار نے یہ بھی کہا کہ آرمی چیف کی پاک فوج کےافسروں اورجوانوں کے بلند حوصلےکی تعریف کی اور گلگت میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح بھی کیا۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس اپی آر میجر جنرل بابر افتخار نے مزید کہا کہ دورے کے دوران آرمی چیف نے بڑھتے خطرات کے پیش نظر بہترین تیاری اور مؤثر جواب کی ضرورت پر زور دیا جبکہ افسروں،جوانوں کی سخت اورمشکل موسموں میں آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ آئی ٹی کلسٹرکےقیام سےتخلیقی اورڈیجیٹائزیشن کی حوصلہ افزائی ہوگی جبکہ دورافتادہ علاقے میں آئی ٹی کلسٹرکےقیام کےدیرپا اثرات مرتب ہوں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ کے شہداء کو مفتی محمود کانفرنس میں خراجِ عقیدت پیش کریں گے، مولانا فضل الرحمٰن
بلاول بھٹو نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا
ویمنز ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے پاکستان کو 107 رنز سے شکست دے دی
افغانستان فٹبال ٹیم آج رات پاکستان پہنچے گی، کل کا پاک افغان میچ شیڈول کے مطابق ہوگا
لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت کی نماز جنازہ چکلالہ میں ادا
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر