
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ صوبہ بھرمیں ہر خاندان کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اجلاس کے دوران صحت انصاف کارڈ کادائرہ کاروسیع کرنے اور یونیورسل ہیلتھ کوریج کی فراہمی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔
سیکرٹری صحت برسٹرنبیل اعوان نے صوبائی وزیر صحت کو صحت انصاف کارڈ کادائرہ کاروسیع کرنے کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکی ہدایت کے مطابق پنجاب بھرمیں یونیورسل ہیلتھ کوریج دی جائے گی۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کہا کہنا ہے کہ صحت انصاف کارڈ کے ذریعے عام آدمی کو صحت کی زیادہ سے زیادہ سہولت دینے کی کوشش کررہے ہیں، عوام کوصحت انصاف کارڈ کی تقسیم تین فیزوں میں یقینی بنائی جائے گی۔
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ عام آدمی کو صحت کی بہترسہولیات فرام کرناریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے جبکہ پہلے فیز میں پنجاب کے 52لاکھ خاندانوں میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کرچکے ہیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے یہ بھی کہا کہ مختلف طبقات کے خاندانوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جارہا ہے جبکہ ہر پاکستانی کو صحت کی مفت سہولت دیناوزیر اعظم عمران خان کا خواب ہے۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کررہے ہیں، صحت انصاف کارڈ کے دائرہ کار میں وسعت وزیراعظم کے وعدوں کے تکمیل کی طرف بنیادی قدم ہے۔
اجلاس میں سیکرٹری صحت برسٹرنبیل اعوان،سپیشل سیکرٹری اقبال حسین،ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹرآصف طفیل ، پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی خرم لودھی،اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کے نمائندگان ودیگرافسران نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News