
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے معروف مولانا ڈاکٹر محمد عادل خان کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں ممتاز عالم دین مولانا ڈاکٹر عادل خان کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا ڈاکٹر عادل کی شہادت انتہائی افسوس ناک ہے۔
ممتاز عالم دین مولانا ڈاکٹر عادل خان کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انکی شہادت انتہائی افسوس ناک ہے۔ ملک دشمن عناصر شرانگیزی اور انتشار پھیلانے کے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گے ۔اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) October 11, 2020
اپنے پیغام میں شبلی فراز نے کہا کہ ملک دشمن عناصر شرانگیزی اور انتشار پھیلانے کے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
یاد رہے کہ مولانا عادل جامعہ فاروقیہ کے مہتمم اور مولانا سلیم اللہ خان صاحب مرحوم کے صاحبزادے ہیں اور جامعیہ فاروقیہ شاہ فیصل کالونی نمبر چار 4 میں واقع ہے۔
قبل ازیں کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں جامعہ فاروقیہ کے مہتمم کے شہید ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News