Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشمیری آزادی کی تحریک کو اپنے منطقی انجام تک پہنچائیں گے، مشعال ملک

Now Reading:

کشمیری آزادی کی تحریک کو اپنے منطقی انجام تک پہنچائیں گے، مشعال ملک
مشعال ملک

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیری عوام آزادی کی تحریک کو اپنے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے آج بے گناہ کشمیریوں کا قتل کیا، عالمی ادارے کشمیر کو بھارتی چنگل سے آزاد کروانے کے لئے کردار ادا کریں۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ  بھارتی فورسز سرچ آپریشن کے نام پر کشمیری نوجوانوں کو قتل اور گرفتار کررہی ہے، سری نگر کے علاقے رامباغ میں دو کشمیری نوجوانوں کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔

مشعال ملک نے یہ بھی کہا کہ بھارتی فورسز کے وحشیانہ ہتھکنڈے بہادر کشمیری عوام کی ہمت کم نہیں کریں گے جبکہ بھارتی سرکار کی غیر قانونی حرکتوں اور مظالم کی نئی لہر سے حق خود ارادیت تحریک مزید ابھرے گی۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ  کوئی بھی چیز انہیں خود ارادیت کے خواب کو عملی جامہ پہنانے سے روک نہیں سکتی ہے، ہندوستان کی غیر انسانی قوتیں سرچ آپریشن کے نام پر بے گناہ کشمیریوں کو نشانہ بنارہی ہیں۔

Advertisement

مشعال ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ  رواں سال جنوری میں 211 کشمیریوں کو شہید کیا گیا ہے جبکہ اس عرصے کے دوران 44 سے زیادہ خواتین پر اجتماعی عصمت دری کے واقعات رونما ہوئے۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ نریندر مودی کی حکومت مسلمانوں کے ساتھ ساتھ سکھ برادریوں کو ملازمت ، تعلیم اور دیگر سہولیات سے بھی محروم کر رہی ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں ہندو آباد کاروں کو نئے  قانون کے تحت مختلف عہدوں پر ایڈجسٹ کیا جارہا ہے۔

مشعال ملک نے یہ بھی کہا کہ عالمی تنظیمیں بالخصوص اقوام متحدہ کی طرف سے انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور وادی میں بھارتی قابض افواج کے جنگی جرائم کے بارے میں ان کی مجرمانہ خاموشی حیران کن ہے۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ پر اپنی لمبی خاموشی کو توڑ دے اور نہ صرف چارٹر اور قراردادوں پر زور دے اور کشمیر کو بھارت کے وحشیانہ چنگل سے چھڑانے کے لئے فوری اقدامات کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یمن کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ، 24 پاکستانیوں کی زندگیاں خطرے میں
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر